کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف آزاد خان نے خاتون افسر سمیت 5 ڈی ایس پیز کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا ۔حکمنامے کے مطابق ڈی ایس پی طاہرہ نورین کو ایس ڈی پی او نیوٹاؤن سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ایسٹ ، ڈی ایس پی فہد حسن کو ایس ڈی پی او عزیز آباد سب ڈویژن ڈسٹرکٹ سینٹرل ، ڈی ایس پی شبیر احمد خان کو ایس ڈی پی او اورنگی سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ویسٹ ، وسیم احمد صدیقی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹو شادمان ڈسٹرکٹ سینٹرل جبکہ جاوید خان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹو ڈسٹرکٹ سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔