• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس کی نجی ڈائریوں میں شیطان اور جہنم کا دیدار ہونے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) پوپ فرانسس کی نجی ڈائریوں میں شیطان اور جہنم کا دیدار ہونے کا انکشاف،جہنم کا دہانہ دیکھ کر خوف ذدہ ہوگئے، آنجہانی پوپ کا2021میں دو سالہ روحانی کشمکش سے گزرنے کا اعتراف،شیطان کی تین بار جھلک دیکھی،مذہبی بحران میں خود کو شیطانی وسوسوں سے لڑتا محسوس کیا، موجودہ پوپ کی تعریف کی۔ آنجہانی پوپ فرانسس کی نجی ڈائریوں پر مشتمل کتاب ’’دی پرائیویٹ ڈائری آف پوپ فرانسس‘‘ منگل کو شائع ہوئی ہے، جس میں 1992سے اگست 2024 تک کے منتخب اندراجات شامل ہیں۔ پوپ فرانسس کی نجی ڈائریوں میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 2021 میں دو سالہ روحانی بحران سے گزرے، اس دوران انہیں شیطان اور جہنم کے دیدار ہونے کے تجربات ہوئے اور وہ اپنے اختیارات کے استعمال کے حوالے سے بھی کشمکش کا شکار رہے۔
اہم خبریں سے مزید