اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سکھ قوم کے ساتھ محبت اور عقیدت کا رشتہ ہے، جسے ہمیشہ نبھاتے رہیں گے۔