کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون کے جنرل موٹرز اور فورڈ سے فوجی ڈرون بنانے کے لیے مذاکرات، نگرانی اور حملوں کیلئے بغیر پائلٹ طیاروں پر توجہ، امریکی فوج پیداوار بڑھانے کیلئے کار ساز کمپنیوں کی مدد کی خواہاں، پینٹاگون میزائلوں و فوجی گاڑیوں کی پیداوار بھی بڑھانا چاہتا ہے، کار ساز کمپنیوں کو اس کاروبار میں منافع امکانات محدود ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فوجی ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے جنرل موٹرز اور دیگر صنعتی کمپنیوں سے بات چیت شروع کردی ہے۔