کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں ایک شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پردوافراداور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود ایوب گوٹھ علی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 60 سالہ حاجی جمعہ ولد سلطان محمد کے نام سے کی گئی ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول افغانی اور پانی فروخت کرنے کا کام کرتا تھا جبکہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا خول ملا ہے ۔ ملیر ماڈل کالونی نشترآباد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت 35 سالہ بابر کے نام سے کی گئی۔