کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز ایئر پورٹ کلکٹریٹ کراچی نے کینیڈا سے ملتان بھیجے گئے کتابوں کے پارسل سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ پارسل میں موجود سامان کو ’’کتابیں (تحفہ)‘‘ ظاہر کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز، کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل میل آفس (آئی ایم او)، کراچی میں معمول کی اسکیننگ کے دوران ایک کلو گرام (1,000 گرام) چرس برآمد کر لی، جس کی تخمینہ شدہ مالیت تقریباً 2 کروڑ 72 لاکھ 49 ہزار روپےہے۔