جیکب آباد (نامہ نگارخاوند بخش بھٹی)جیکب آباد پبلک ہیلتھ کا ہوش ربا کارنامہ! واٹر سپلائی اسکیم 3107 پر ڈھائی کروڑ جاری، 55 لاکھ سے زائد خرچ؛ جس گاؤں کا منصوبہ ہے اس کا سرے سے وجود ہی نہیں!سندھ کے سرکاری فنڈز سے بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد کی یوسی محراب پور میں منصوبہ بنائے جانے کا الزام! گڑھی خیرو کے رہائشی عبدالرحمٰن بلیدی نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ڈویژن میں درخواست دائر کر دی (درخواست نمبر 08-002472، تصدیق کا عمل جاری)؛ یکم دسمبر کے بعد سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ اور اینٹی کرپشن کورٹ جانے کا اعلان! PSDP 2026-27 کی اسکیم کے لیے جعلی آبادی سرٹیفکیٹ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے کا انکشاف؛ مختیارکار گڑھی خیرو سعید احمد کھونہارو نے بھی ایسے کسی گاؤں کے دورے یا سرٹیفکیٹ سے لاعلمی ظاہر کر دی، ایکسین پبلک ہیلتھ رحیم بخش دانش نے مؤقف دینے کے لیے کال اٹینڈ نہ کی۔