• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(طاہر خلیل )بنگلہ دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ وہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیشی ہم منصب اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک۔بنگلہ دیش پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی کنوینر ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو بھی موجود تھیں۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بنگلہ دیشی اسپیکر کا دورۂ پاکستان دونوں برادر ممالک کے پارلیمانی تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

اہم خبریں سے مزید