• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیکریٹری، بحری امور عمر ظفر شیخ کی تعیناتی کی مدت میں توسیع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ایڈیشنل سیکریٹری، بحری امور عمر ظفر شیخ کی تعیناتی میں 22 جولائی 2027 تک توسیع ،تعیناتی کے منتظر ساجد منظور اسدی جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول تعینات ،جوائنٹ سیکریٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن شہزاد حمید درانی کوتبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، تقرری کے منتظر گریڈ اکیس کے افسر سعید رمضان اور گریڈ بیس کے افسر شان الحق کو پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی میں تعینات ،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر رانا منظور احمد کو او ایس ڈی بنادیا گیا۔ فیڈرل کانسٹیبلری میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 17 کے افسران محمد سعد بن عبید اورنازش شہزادی کو اسلام آباد میں تعینات ،محکمہ صحت بلوچستان کی ڈاکٹر عائشہ سمیع کو ڈیپوٹیشن پر پولی کلینک ہسپتال اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ۔پی ٹی ڈی سی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات انفارمیشن گروپ کی گریڈ اٹھارہ کی افسر سعدیہ نعمان کی خدمات وزارت اطلاعات و نشریات کو واپس ،محکمہ صحت آزاد کشمیر کی ڈاکٹرسائمہ نقیب کو پولی کلینک ہسپتال میں تعینات ۔پولیس سروس گریڈ اٹھارہ کے افسران محمد علی اور فرح عنبرین کا سندھ سے بلوچستان تبادلہ منسوخ ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید