• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفرور شیخ حسینہ نے 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کا اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) مفرور شیخ حسینہ نے 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کا اعلان کردیا۔بھارتی دارالحکومت سے قومی ایئرلائن کی پرواز کا مطالبہ ، ملک کی آزادی کی سالگرہ پر وطن واپسی کا ارادہ کرلیا۔بنگلہ دیشی حکومت نے بغیرحوالگی واپسی مسترد کردی،بھارت نے فیصلے نہیں کیا،حسینہ کو سزائے موت سنائی جاچکی ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابقبنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے بھارت میں دو سال سے زائد عرصے فرارکے بعد 16 دسمبر کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخ 1971 کی جنگ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی آزادی کی سالگرہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید