• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر سفارت کاروں کو بریفنگ

اسلام آباد (ماریانہ بابر)پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر سفارت کاروں کو بریفنگ؛ بریفنگ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے دی گئی،سرمایہ کاری مواقع پر خصوصی توجہ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سربراہانِ سفارت کو پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ یہ بریفنگ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے دی گئی، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید