• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، 38 ہزار ملزمان کی بحالی کا پروگرام تیار، دوبارہ جرائم میں ملوث ہونیوالوں پر خصوصی توجہ

لاہور( آصف محمود بٹ) پنجاب کے پروبیشن اور پیرول محکموں نے صوبے بھر میں جرائم میں ملوث افراد کی اصلاح، بحالی اور انہیں دوبارہ جرائم کی دنیا میں جانے سے روکنے کے لیے 38 ہزار 478فعال کیسز پر مشتمل جامع بحالی پروگرام تیار کر لیا ہے، جس میں بار بار جرائم میں ملوث ہونے والے افراد (ری آفینڈرز) کی اصلاح اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پروگرام پر صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں دوبارہ ملوث ہونے کے رجحان کی روک تھام کے ساتھ ملزمان کی معاشرتی بحالی کا عمل مؤثر بنایا جا سکے۔ منصوبے کا بنیادی مقصد محض نگرانی اور قانونی کارروائی تک محدود رہنے کے بجائے جرائم میں ملوث افراد کی اصلاح، ان کے رویوں میں مثبت تبدیلی اور ایسے عوامل کی نشاندہی کرنا ہے جو انہیں بار بار جرائم کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں بحالی اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے عمل کو اہمیت دی جائے گی تاکہ ایسے افراد کو معمول کی زندگی گزارنے اور معاشرے کا ذمہ دار شہری بننے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ملک بھر سے سے مزید