• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2030 تک پاکستان میں فی کس پانی 795 مکعب میٹر رہ جانے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری) 2030تک پاکستان میں فی کس پانی 795 مکعب میٹر رہ جانے کا انکشاف ، او آئی سی کامسٹیک سیکرٹریٹ میں تیسری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی و پانی کانفرنس اور دسویں بین الاقوامی واٹر کانفرنس شروع ہوگئی، جس میں ماہرین نے بڑھتی آبی قلت سے نمٹنے کیلئے سائنسی، عملی اور مقامی حل اپنانے پر زور دیا، دو روزہ کانفرنس او آئی سی کامسٹیک اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے “بدلتی آب و ہوا میں پائیدار آبی انتظام” کے موضوع پر منعقد کی جارہی ہے، جس میں پاکستان سمیت ترکیہ، عمان، اسپین، اٹلی، ازبکستان، عراق، الجزائر، فلسطین اور اردن کے ماہرین شریک ہیں، کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پانی، غذائی تحفظ، زراعت اور ماحولیاتی نظام کیلئے سنگین چیلنج بن چکی ہے، جبکہ او آئی سی کے کئی ممالک پانی کی قلت، زیرِ زمین پانی میں کمی، کمزور انفراسٹرکچر اور موسمیاتی آفات کا سامنا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی، زراعت، توانائی اور ماحول کو الگ الگ نہیں دیکھا جاسکتا۔ اسمارٹ آبپاشی، مؤثر پانی استعمال، مربوط آبی وسائل کا انتظام، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور تربیت یافتہ افرادی قوت میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید