• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز اسپتال کا استعمال شدہ طبی فضلہ فروخت کرنے کا انکشاف

کراچی( ثاقب صغیر )پمز اسپتال کا استعمال شدہ طبی فضلہ تلف کرنے کے بجائے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق مز اسپتال کا استعمال شدہ طبی فضلہ تلف کرنے کے بجائے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے تاہم 4272 کلوگرام خطرناک طبی مواد برآمد کر کے تلف کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون نے PIMS سے پیدا ہونے والے استعمال شدہ طبی فضلے کی غیر قانونی خرید و فروخت کے سنگین الزام پر تحقیقات کے بعد چھاپہ مارا اور 4272 کلوگرام خطرناک طبی مواد برآمد کر کے موقع پر تلف کرا دیا۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پمز کے طبی فضلے کو تلف کرنے کا ٹھیکہ ایک کمپنی "چوہدری نور زمان اینڈ کمپنی" کو دیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید