• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی مسلمان سینیٹر کا شیرخوار بیٹی کو گود میں لیے پارلیمنٹ سے خطاب

کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی مسلمان سینیٹر کا شیرخوار بیٹی کو گود میں لیے پارلیمنٹ سے خطاب، فاطمہ پیمان کا ماں بننے کے باوجود پارلیمانی ذمہ داریاں نبھانے کی مثال، بیٹی عالیہ کو ایوان میں ساتھ لے آئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی سینیٹر فاطمہ پیمان اپنی شیرخوار بیٹی عالیہ کو گود میں لیے سینیٹ کے ایوان میں پہنچیں اور اسے اٹھائے پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔سینیٹر فاطمہ پیمان نہایت اطمینان کے ساتھ چھ ماہ کی بیٹی کو گود میں اٹھائے ایوان سے خطاب کرتی رہیں جبکہ ان کے پیچھے بیٹھی ایک اور سینیٹر ننھی بچی کو اشاروں کے ذریعے بہلاتی رہیں۔

اہم خبریں سے مزید