• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، چیف جسٹس و ججز کی سرکاری رہائشگاہوں کی تعمیر کا افتتاح

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور ہائیکورٹ کے دیگر ججز نے ڈپلومیٹک انکلیو (ایکسٹینشن) اسلام آباد میں چیف جسٹس اور ججز کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ڈپلومیٹک انکلیو میں چھ ایکڑ پر منصوبہ تعمیر کیا جائے گا، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سنگ بنیاد رکھا،ہائیکورٹ ججز، رجسٹرار رائے محمد خان، ایڈیشنل رجسٹرار نور محمد مرزا، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر، دیگر حکام شریک،یہ اہم تعمیراتی منصوبہ وزارت قانون و انصاف کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے، جبکہ اس پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) عمل درآمد کرے گی۔ منصوبے کے لئے ڈپلومیٹک انکلیو میں 6 ایکڑ (29 ہزار 40 مربع گز) اراضی مختص کی گئی ہے۔ سنگ بنیاد کی تقریب کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ادارہ جاتی انفراسٹرکچر کی مضبوطی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے، جس سے انتظامی امور کی طویل مدتی بہتری اور وفاقی دارالحکومت میں ججز کی رہائشی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، رجسٹرار رائے محمد خان، ایڈیشنل رجسٹرار (پروٹوکول) نور محمد مرزا، وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری راجہ نعیم اکبر، جوائنٹ سیکرٹری شہزاد نواز چیمہ، ڈائریکٹر مانیٹرنگ جمال شاہ، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ورکس معشوق علی شیخ سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ، وزارت قانون و انصاف اور سی ڈی اے کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید