کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کےتمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، کوئی نہیں بچے گا، اتنے بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں سرکاری افسران کی ممکنہ ملی بھگت یا غفلت کے بغیر نہیں ہوسکتیں،متاثرہ خاندانوں کو انصاف ملے گا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یا ضلعی انتظامیہ کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بدھ کی شب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کے مقام کا دورہ کیا اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہدم ہونے والی عمارت کی منظوری صرف گراؤنڈ پلس ون منزل کے لئے دی گئی تھی، لیکن اس پر چھ منزلیں تعمیر کردی گئیں۔