• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے، مضبوط نیٹ ورک، کسی قانون کو آڑے نہیں آنے دیتا

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں طویل عرصے سے رائج مفادات کا مضبوط نیٹ ورک اپنی راہ میں کسی قانون کو آڑے نہیں آنے دیتا افسران اور عملہ بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن کو نظر انداز کر کے کام کرتا ہے لاپروائی اور بے خوفی نے شہر کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے شہر مسلسل کنکریٹ کےجنگل میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے بغیر پلاننگ تعمیر ہونے والی کمرشل و دیگر عمارتوں نے شہریوں سے بنیادی ضرورتیں پانی ،سیوریج ،بجلی ،گیس ،روڈ نیٹ ورک کی سہولتیں چھین لی گئی ہیں یہ بات ہرشخص جانتا ہےکہ ایس بی سی اے عملے کی چشم پوشی سے غیرقانونی تعمیر ات ہوتی ہیں اور جو قانونی طور پرتعمیر کرنا چاہتے ہیں ان کے بروقت نقشے پاس نہیں کئے جاتے معمولی گھر کے نقشے کے لئے شہری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر کے چکر لگا کرکر تھک جاتے ہیں ایک ایڈمن سوسائٹی میں نہیں پورے شہر میں کئی غیرقانونی تعمیرات کے ذریعے مہنگے داموں پراپارٹمنتس کی خریدوفروخت ایک عرصے جاری ہے اور سیکڑوں افراد پر ایس بی سی سی اے افسر کو یہ نظر نہیں آتیں۔

اہم خبریں سے مزید