• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اور آئی ایف سی میں 10 کرورڈالر کا معاہدہ طے پا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان سرکاری و نجی شراکت داری کے منصوبوں کی مالی معاونت مضبوط بنانے کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ایسا مالیاتی ماحول پیدا کرنا ہے جس میں قابلِ عمل ترقیاتی منصوبے مسابقتی شرائط پر نجی سرمایہ حاصل کر سکیں اور اس سے صوبائی حکومت کی قرض لینے کی صلاحیت پر غیر ضروری دباؤ بھی نہ پڑے۔
اہم خبریں سے مزید