• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ایس بی سی اے افسران معطل ،کمشنر انکوائری کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایڈمن سوسائٹی میں عمارت زمین بوس ہونے کا معاملہ،6 افسران معطل ،کمشنر کراچی انکوائری کریں گےایس بی سی اے سربراہ ڈاکٹر وسیم شمشاد علی نے چھ منزلہ غیر قانونی عمارت کے زمین بوس ہونے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے ڈائریکٹر چنیسر ٹاؤن سمیت6 ایس بی سی اے افسران کو معطل کردیا ان افسران میں گریڈ 19 کے ڈائریکٹر چنیسر ٹاؤن سمیع جملانی ،گریڈ 18 کے افسر ماجد مگسی ،گریڈ 17 کےدو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رضا حسین خشک اور شفیع مگسی بھی معطلہونے والوں میں شامل ہیں بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیر اور ساجد علی ڈ یتھو کو بھی معطل کیا گیا ہے ان تمام افسران کو شو کاز بعد میں جاری کئے جائیں گے دریں اثنا کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو واقعہ کا انکوائری کی زمہ داری دی گئی ہے چوبیس گھنٹے میں اپنی رپورٹ وزیر اعلی سندھ کو پیش کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید