اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ )پاکستان کو قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ایک اور کھیپ جمعہ 27نومبر کو موصول ہونے والی ہے، کیونکہ حکومت دسمبر اور جنوری کے سرد ترین مہینوں میں گیس کی طلب میں نمایاں اضافے سے قبل رسد یقینی بنانے کی کوششیں تیز کررہی ہے۔