• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کو جدید ادارہ بنانے کیلئے تنظیم نو کا عمل تیز کیا جائے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےہدایت کی ہے کہ این سی سی آئی اے کو ایک مؤثر، فعال اور جدید ادارہ بنانے کے لیے تنظیمِ نو کا عمل تیز کیا جائے۔ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔وزیر اعظم نے اصلاحات کی سفارشات پر غور کیلئے محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب اور شزا فاطمہ پر مشتمل کمیٹی بنا دی ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس کے دوران دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور اس کے تمام ذیلی دفاتر میں آئی ٹی اور اے آئی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کو تعینات کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ این سی سی آئی اے میں میرٹ کی بنیاد پر بہترین افرادی قوت کی خدمات حاصل کی جائیں۔

اہم خبریں سے مزید