• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور ٹاؤن چیئرمین شکایات کیں مگر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، فرحان غنی

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) چنیسر ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کاسلسلہ جاری ہے جبکہ اس حوالے سے وزارت بلدیات سندھ اور ایس بی سی اے اہلکار علاقے کے منتخب نمائندوں کی بات سننے کے لئے تیارنہیں ہیں اور مجرمانہ خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں۔یوسی چیئرمین نے شکایات نظر اندازکرنے والے افسران کے احتساب کامطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین چنیسرٹاون فرحان غنی اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والےیوسی چیئر مین شاہد فرمان نے متعددباروزارت بلدیا ت سندھ اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو علاقے میں غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر کے بارے میں شکایات کیں لیکن ہمیشہ کی طرح ایس بی سی اے افسران یا لوکل گرنمنٹ نےکوئی نوٹس نہ لیا۔فرحان غنی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے بطورٹاؤن چیئرمین کئی باروزیر بلدیات اور ڈی جی ایس بی اے سے شکایت کی کہ علاقےمیں متعد عمارتیں غیر قانونی تعمیر ہو رہی ہیں لیکن اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔کرچی ایڈمن سوسائٹی یو سی تھری کے چیئر مین شاہد فرمان نے کہا ہے کہ پیشگی شکایات نظر انداز کرنے والےافسران کا احتساب کیا جائے بار بار نشاندہی اور خطوط کے باوجود غیرقانونی تعمیرات جاری رہنا اداروں کی سنگین غفلت ہے۔انہوں نے کہا کہ چھ منزلہ تعمیرات کس کی سرپرستی میں ہوئیںغیرقانونی تعمیرات کے ذمہ داروں نے انسانی جانوں کو داؤ پر لگا دیاہے۔ ٹاؤن بلڈنگ کنٹرول اور وزیر بلدیات سمیت متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھاانہوں نے مطالبہ کیا کہ سہولت کاروں کا تعین کرکے سخت کارروائی کی جائے۔ 

اہم خبریں سے مزید