• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب 109 ارب مالیتی زمین کا انتقال ریلوے کے نام کرانے میں کامیاب

اسلام آباد (عاصم جاوید) قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد/راولپنڈی کی متعلقہ محکمہ مال کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان ریلوے کی راولپنڈی میں واقع 1692 کنال 10 مرلہ اراضی کا انتقال وفاقی حکومت/پاکستان ریلوے کے نام کرانے میں کامیابی حاصل کر لی گئی، اراضی کی تخمینہ مالیت 109.07 ارب روپے ہے۔ نیب کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور ڈائریکٹر جنرل نیب اسلام آباد/ راولپنڈی محمد رضوان خان نے اس عمل کی نگرانی اور رہنمائی کی، جس کے نتیجے میں قیمتی سرکاری اراضی کی ملکیت محفوظ بنانے کا عمل مکمل ہوا۔

اہم خبریں سے مزید