• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی نے آٹے کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی نے آٹے کی سرکاری قیمت میں 20روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں 13سے 20روپے فی کلو تک اضافہ کیاگیاہے۔ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 18روپے اضافے سے 140روپے فی کلو مقررکی گئی ہے،ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 20روپے اضافے سے 145 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ فائن آٹا ہول سیل 15روپے اضافے سے147اور ریٹیل قیمت 150روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔ چکی آٹے کی ریٹیل قیمت 13روپے اضافے کے ساتھ 158روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔تمام دکانداروں اور اسٹال ہولڈرز کو سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید