• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ٹرانسپورٹ روٹس کی باہمی اینٹی گریشن پر کام جاری، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی کے تمام بی آر ٹی سسٹمز ایک مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تحت لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اسمارٹ فیئر کلیکشن سسٹم اور مختلف ٹرانسپورٹ روٹس کی باہمی اینٹی گریشن پر بھی کام جاری ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں ایک غیر ملکی وفد سے ملاقات کررہے تھے، جس میں کراچی کا ٹرانسپورٹ نظام جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تکنیکی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید