• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PECHS، مبینہ سلنڈر دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، خاتون زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ای سی ایچ ایس میں مبینہ طور پرسلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جبکہ گھر میں موجود خاتون جھلسنے اور ملبہ گرنے سے زخمی ہوگئی۔ واقعے کے وقت گھر میں موجود پانچوں افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانہ کی حدود پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع الناز بریانی کے قریب مبینہ طور پر گیس سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جبکہ گھر میں موجود خاتون جھلسنے اور ملبہ گرنے سے زخمی ہوگئی۔دھماکہ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اطراف کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی شب پی ای سی ایچ ایس میں واقع ایک گھر میں اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد آگ بھڑک اٹھی اور دھماکے کی شدت سے مکان کا ایک حصہ گرگیا۔ ابتدائی طور پر اطلاع ملی تھی کہ گھر میں موجود ایک سے دو افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید