• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردانہ صحت، کینسر اور ذہنی مسائل پر آگاہی پروگرام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے آغا حسن عابدی آڈیٹوریم میں موومبر کے سلسلے میں مردانہ صحت سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد کیاگیا، جس کا عنوانھا: ’’مردانہ صحت اہم ہے — آگاہ رہیں، اپنا معائنہ کروائیں اور صحت مند رہیں۔‘‘ اس پروگرام کا مقصد مردوں کو اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کرنے، کینسر کی ابتدائی علامات پہچاننے اور بروقت طبی مشورہ حاصل کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ پروگرام کا آغاز پروفیسر ریحان محسن کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر اسد شہزاد نے پروسٹیٹ کینسر، اس کی تشخیص اور ابتدائی علاج پر روشنی ڈالی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید