کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین سید زین شاہ نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس کے دھاوے، خواتین کو ہراساں کرنے، گھر کے تقدس کی پامالی اور مولانا اسجد محمود کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کی بنیاد پر کسی کے گھر پر چڑھائی کرنا اور خواتین کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا ریاستی طاقت کا بدترین اور شرمناک عمل ہے،انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے گھروں پر حملے، خواتین کی تذلیل، سیاسی رہنماؤں کو ہراساں کرنا اور مخالف آوازوں کو طاقت کے ذریعے خاموش کرانے کی کوششیں جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔