• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن میں ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ دوسرے کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود میں پرانا گولی مار کے علاقے میں بینظیر پارک کے قریب سے تقریباً 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔دوسرے واقعے میں بن قاسم ٹاؤن کے علاقے سندھی گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب سے تقریباً 30 سالہ شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت افضل ولد محمد سلطان کے نام سے ہوئی۔ لاش کو پولیس کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں واقعات میں موت کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید