کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناردرن بائی پررفتار بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون تھانہ کی حدود نادرن بائی پاس زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی کے ریسکیو اہلکار ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 30سے 35سالہ نامعلوم شخص اور 2سے 3سالہ ابنِ امین ولد کامران شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سراج الدین ولد خیال محمد، محمد اللہ ولد عتی اللہ، عثمان ولد عبدالرزاق، محمد سلیمان ولد میاں بلیزیر، فاطمہ زوجہ کامران اور رفیق ولد محمد شامل ہیں۔ زخمیوں کی عمریں 20 سے 65 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔