کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ماں، بہن، بھابھی اور بھتیجی کے قتل کے مقدمے میں ملزم بلال کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے اہلخانہ نے حلفیہ بیان جمع کروا کر ملزم کو معاف کر دیا تھا،مقدمے کا شریک ملزم سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی ماں،بہن ،بھابھی اور بھتیجی کو ذبح کیا،ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ شریک ملزم کی ضمانت مرکزی ملزم کی ضمانت کی بنیاد نہیں بن سکتی، ملزم کے اقدام سے معاشرے میں خوف وہراس پھیلا ہے ۔ ملزم بلال نے 2024میں لیاری میں والدہ، بہن، بھابھی اور بھتیجی کو ذبح کردیا تھا۔