• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹرز آج حالات دیکھ کر گاڑیاں سڑکوں پر لائیں، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر تواب خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی ریلی کے باعث کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو حالات دیکھ کر گاڑیاں سڑکوں پر لانے کی ہدایت کی۔ اتحاد کے صدر نے کہا کہ ریلی کے باعث شارع فیصل، شاہراہ قائدین اور نمائش کے اطراف راستوں کی بندش کا امکان ہے، لہذا ٹریفک پولیس متبادل راستوں کا مناسب انتظام کرے، تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید