• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ بار الیکشن میں حق نواز تالپور نے عامر نواز وڑائچ کو واضح شکست دے کر صدر منتخب ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست پر حق نواز تالپور 2 ہزار 663 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ عامر نواز وڑائچ نے ایک ہزار 697 ووٹ حاصل کیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج جاری کردیئےگئے، الیکشن کمشنر بیرسٹر رحمان عزیز ملک نے نتائج کا اعلان کیا۔ صدر کی نشست پر حق نواز تالپور 2 ہزار 663 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ عامر نواز وڑائچ نے ایک ہزار 697، جاوید احمد چھتاری نے 377 اور عرفان حسن نے 23 ووٹ حاصل کیئے۔ سیکریٹری کی نشست پر بیرسٹر عمران علی مٹھیانی ایک ہزار 850 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ نائب صدر کی نشست پر درخشاں جہاں نے ایک ہزار 748 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔خزانچی کی نشست پر جاوید علی سانگی 2 ہزار 289 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید