کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اور بلا اجازت تعمیرات کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ کمشنر کراچی نے غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ ہفتے کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کی۔ کمشنر آفس کے اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کراچی میں غیر قانونی اور غیر مجاز زیرِ تعمیر عمارتوں کے خلاف جاری کارروئیوں میں 27 نومبر تک مجموعی طور پر 16 5 عمارتیں سربہر کیں، جب کہ انتہائی غیر محفوظ بلااجازت زیر تعمیر عمارتیں منہدم کرنے کا کام سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھاٹی (ایس بی سی اے) کی مدد سے شروع کر دیا گیا ہے۔