• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں تو ہم عوام کیلئے کام کرسکتے ہیں، بلاول

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر، ٹی وی رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں تو ہم عوام کیلئے کام کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اختلافات بھلا کر مقابلہ کریں تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے،ہمارے بڑوں نےغلطیاں کرکے پھر سیکھا، ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، انہوں نے ایس آئی یو ٹی منصوبہ جاری رہنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن کی حکومت چلی جاتی تو ان کے منصوبے ختم ہو جاتے تھے، آج اگر یہ منصوبہ چل رہا ہے تو اس لیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے،ان کا کہنا تھا مریم نواز نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی روایت قائم رکھی ہے تو میں بھی یہ روایت قائم رکھتا ہوں، ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے رحیم یارخان میں ایس آئی یوٹی فیز ون منصوبے کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سےچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خطاب کیا، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے ، اردگرد کے حالات دیکھ کر نہیں لگ رہا کی معاشی حالات ٹھیک ہوں گے،ہمیں نفرت اور سیاسی انتقام کی سیاست کو چھوڑنا ہوگا،عوام کے اصل مسائل کی طرف توجہ دینا ہوگی ،حکمرانوں کا اگر یہ کام ہے کہ 24 گھنٹے لڑنا ہے تو پاکستانی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔

اہم خبریں سے مزید