• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کے معاملے پر ن لیگ پالیسی واضح کرے، شرجیل میمن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پرن لیگ پالیسی واضح کرے۔ وزیراعظم، نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب اس معاملے پر خاموش کیوں ؟۔مصطفی کمال اور ان کی پوری جماعت بدترین شکست کے بعد خیراتی مینڈیٹ اور فارم 47 کی پیداوار ہیں۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے مولانا کے خلاف حکومتی کارروائیوں پر سوالات اٹھائے، جبکہ صحافی و تجزیہ کار شہباز رانا نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے ملکی سیاسی گہما گہمی، اہم سیاسی ملاقاتوں، نئے صوبوں کی بحث، کراچی میں ریلیوں کے تنازع اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف حکومتی اقدامات پر گفتگو کی۔ ۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال اور ان کی پوری جماعت بدترین شکست کے بعد خیراتی مینڈیٹ اور فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ تمام قوم پرست جماعتوں کو ریلیاں اور جلسے جلوس نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ ہمارا موٴقف ہے کہ صوبوں سے متعلق فیصلے اسمبلی اور پارلیمنٹ میں ہوں گے، سڑکوں اور ٹاک شوز میں نہیں۔

اہم خبریں سے مزید