کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافے سے بھارت میں تشویش کی لہر،چین کی مدد سے پاکستان کا خلائی پروگرام وسعت اختیار کرنے لگا،ترکیہ کے ممکنہ تعاون پر بھی بھارتی دفاعی قیادت فکرمند،بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنی کا کہنا ہےپاکستان صرف چینی معاونت پر انحصار نہیں کررہا، سپارکو کے ذریعے اپنی مقامی صلاحیتیں بھی بڑھا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتیں بھارت کے لیے سکیورٹی تشویش بن گئی ہیں اور بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنی نے چین کی مدد اور ترکیہ کے ممکنہ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فوجی خلائی صلاحیتوں کو تیزی سے ترقی دے۔