• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان، درخواست کی سماعت 2 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد ( ناصر چشتی ) وفاقی حکومت نے 3ماہ کیلئے 3اعشاریہ 4روپے فی یونٹ یکساں فیول ایڈجسٹمنٹ کی اجازت مانگ لی ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاور ڈویژن نے اکتوبر سے دسمبر تک 3روپے 4پیسے فی یونٹ یکساں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے، اس سے قبل 3ماہ کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کو 83 پیسے فی یونٹ تک محدود رکھنے کا اعلان کیا تھانیپرا کے مطابق درخواست کی سماعت 2دسمبر کو ہوگی، یہ ریٹ ستمبر 2026کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے 67پیسے فی یونٹ زیادہ بنتا ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی پر 3اعشاریہ 4روپے فی یونٹ یکساں ریٹ فارورڈ لکنگ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے طور پر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید