• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نایاب اور جینیاتی بیماریوں کی مہنگی ادویات پاکستان میں تیار کرنے کی درخواست

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبیداللہ نے کہا ہے کہ مقامی دوا ساز کمپنیوں سے نایاب اور جینیاتی بیماریوں کی مہنگی ادویات پاکستان میں تیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ ان ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ایک منظم نظام بھی تشکیل دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نایاب اور جینیاتی بیماریوں کی ادویات یا تو دستیاب نہیں یا اس قدر مہنگی ہیں کہ ان بیماریوں میں مبتلا ہزاروں بچوں کے والدین علاج کرانے سے قاصر ہیں، تاہم ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ان ادویات کی دستیابی بہتر بنانے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبیداللہ نے سوسائٹی فار نوول اینڈ ریئر ڈیزیزز (اسنیئر) کے زیر اہتمام کراچی میں شروع ہونے والی دو روزہ نایاب اور جینیاتی امراض کی سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عبیداللہ کا کہنا تھا کہ نایاب بیماریوں کی تشخیص میں تاخیر، علاج کی محدود سہولیات اور ادویات کی عدم دستیابی مریضوں اور ان کے خاندانوں کو درپیش بڑے مسائل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید