• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد اجلاس بڑھتے تعلقات کا مظہر، پاکستان علماء کونسل

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل نے مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے اسلام آباد میں انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد، گہری ہوتی دوستی اور مضبوط ہوتے دفاعی و سفارتی تعاون کا مظہر ہے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد میں تینوں ممالک کی سیاسی، سفارتی اور عسکری قیادت کا ایک میز پر بیٹھنا اس مشترکہ عزم کا اظہار ہے کہ علاقائی امن و استحکام اور ایک دوسرے کی سلامتی کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اجلاس کی میزبانی پر حکومتِ پاکستان اور اس میں شرکت پر سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون امتِ مسلمہ میں باہمی اعتماد اور یکجہتی کو مضبوط کرےگا۔
اہم خبریں سے مزید