• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے مصنوعی ذہانت کی عالمی طاقت بننے کیلئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر تیز کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے مصنوعی ذہانت کی عالمی طاقت بننے کیلئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر تیز کر دی۔ پانچ برس میں تیسری بڑی اے آئی طاقت بننے کا ہدف ،ڈیٹا سینٹرز قومی سلامتی و دفاعی قوت کیلئے اہم قرار ، ڈیڑھ ارب ڈالر کا بڑا منصوبہ زیرِ تعمیر، امریکا کے ساتھ مل کر عالمی ٹیکنالوجی اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکا اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر تیز کردی ہے اور اس مقصد کے لیے ضابطوں میں نرمی اور منظوری کے مراحل مختصر کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے پانچ برس میں اسرائیل کو دنیا کی تیسری بڑی مصنوعی ذہانت کی طاقت بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس منصوبے کا اہم حصہ اشدود بندرگاہ کے شمال میں تعمیر ہونے والا اوفیک ڈیٹا سینٹر ہے، جس پر ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی، جبکہ مستقبل میں مزید پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔ مرکز ابتدائی طور پر 130میگاواٹ بجلی استعمال کرے گا، جسے بڑھا کر 200میگاواٹ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید