• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی نہ کسی طریقے سے کمپرومائز کرکے عمران کو نکالنے کی سوچ کے خلاف ہوں، اچکزئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ میں کسی نہ کسی طریقے سے کمپرومائز کرکے عمران کو نکالنے کی سوچ کے خلاف ہوں، تحریکِ انصاف کے اندر ایک سوچ یہ چل رہی ہے کہ خواہ کچھ بھی ہو یا صوبے بن رہے ہوں، عمران خان کو نکالا جائے میڈیاکے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف میرے اور شہباز شریف کے درمیان الیکشن کمیشن اور نئے الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ہونے تھے، یہ بڑے خطرناک لوگ ہیں جو جب کچھ کرنا چاہیں تو دنیا جہان کا نقصان اٹھا کر بھی لوگوں سے اپنی بات منواتے ہیں، ہم بار بار کہتے ہیں کہ لوگ ناراض ہو جائیں گے، لندن میں تمام پاکستانی جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان کو کس طریقے سے چلانا ہے۔قائدِ حزبِ اختلاف نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت زر اور زور کی بنیاد پر قابض ہوئی ہے اور بچوں کو سیدھا گولیاں مارتی ہے، ڈی چوک میں کیا ہوا اور پی ٹی آئی کے بچوں نے کیا کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید