• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر حملوں کی نئی لہر ، مغربی معیشتیں لرز اٹھیں، برطانیہ، امریکا و یورپ زد میں

کراچی (نیوز ڈیسک) سائبر حملوں کی نئی لہر سے مغربی معیشتیں لرز اٹھیںبرطانیہ، امریکا اور یورپ زد میں،برطانوی محکمہ سماجی بہبود کا بیشتر آن لائن نظام بند،امریکی محکمہ خزانہ، سی آئی اے اور فیفا کے نظام بھی متاثر، اے آئی سے سائبر حملے شدید اور پیچیدہ ،مائیکروسافٹ اور امریکی ایوی ایشن انتظامیہ کی سروسز کوبھی دھچکا ،فنانشل ٹائمز کے مطابق مغربی ممالک میں سائبر حملوں اور ٹیکنالوجی کے نظام میں خرابیوں کے پے در پے واقعات نے اہم سرکاری اور نجی اداروں کے ڈیجیٹل تحفظ پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ برطانیہ کے محکمہ برائے کام و پنشن کا بیشتر آن لائن نظام جمعے کو بند کرنا پڑا، جبکہ حکام نے سائبر حملے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔ اس سے قبل امریکی محکمہ خزانہ کے مالیاتی جرائم سے متعلق ادارے کے بعض نظاموں تک غیر مجاز رسائی کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ ہیکرز نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کا نظام بھی ہیک کرکے ذاتی اور کاروباری معلومات چرالیں۔
اہم خبریں سے مزید