• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کی کارروائیاں؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے والے مکروہ نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افغان باشندوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ غیر قانونی طور پر ایران اسمگل کئے جانے والے دو پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ چھاپوں کے دوران جعلی پاکستانی شناختی کارڈز، افغان پاسپورٹ اور انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے نیٹ ورک کے اہم شواہد بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات بنانے والے نیٹ ورک کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی طور پر ایران بھجوائے جانے والے دو پاکستانی شہریوں فیروز اور دلدار کو بازیاب کرا لیا۔
اہم خبریں سے مزید