• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان

لاہور( جنگ نیوز) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان، شہر کا ائرکوالٹی انڈیکس 370 سے تجاوزکرگیا ،ٹھوکر نیاز بیگ میں فضائی آلودگی کی شرح 790 ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں،ماہرین صحت نے شہریوں کو فیس ماسک استعمال کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ادھرفیصل آباد میں بھی فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے،صنعتی شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے تجاوز کرگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید