• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے والے گروہ کے 8 اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر)  بیرونِ ملک ملازمت اور ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر شہریوں سے  بھاری رقوم  بٹورنے والے گروہ کے 8 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا  گیا، ترجمان ایف آئی اے  فیصل آباد زون کے  ملزمان پر اٹلی، ملائیشیا، بحرین اور دیگر ممالک بھجوانے کے نام پر مختلف مقدمات میں شہریوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 82 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد رقم ہتھیانے کے الزامات ہیں، ایف آئی حکام کے مطابق  ملائیشیا بھجوانے کے نام پر 74 لاکھ روپے، اٹلی کے ویزے کے لیے 18لاکھ روپے ایڈوانس، اور دیگر مقدمات میں 17 لاکھ 52 ہزار و 14 لاکھ 50 ہزار روپے کے فراڈ شامل ہیں، جبکہ لیبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے شہری کے معاملے میں بھی ایجنٹوں پر مقدمہ درج کیا گیا،ترجمان ایف آئی اے فیصل آباد زون فریال خان کے مطابق ڈائریکٹر ثاقب سلطان ثاقب کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے، اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید