• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن اے آئی اور ایپل کے ایک دوسرے پر تجارتی راز چرانے کے الزامات

کراچی (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی اور ایپل ایک دوسرے پر تجارتی راز چرانے کے الزامات لگانے لگے۔اوپن اے آئی نے جوابی مقدمہ دائر کردیا، خفیہ معلومات چرانے کا الزام ،ایپل نے جولائی میں مقدمہ کیا تھا۔ ٰ دونوں کمپنیاں 2024سے شراکت دار ہیں،مصنوعی ذہانت کی ڈیوائسز کی تیاری سے مقابلہ بڑھنے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اوپن اے آئی اور ایپل نے ایک دوسرے پر تجارتی راز چرانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی جنگ شروع کردی ہے۔ اوپن اے آئی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے کی وفاقی عدالت میں ایپل کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایپل نے اپنے ایک سابق ملازم کے ذریعے اوپن اے آئی کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی اور مشترکہ سپلائرز پر دباؤ ڈال کر مصنوعی ذہانت کے آلات کی مارکیٹ میں اس کی رسائی روکنے کی کوشش کی۔
اہم خبریں سے مزید