• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا نے کچھ ایسی باتیں کیں جو نہیں کرنی چاہیے تھیں؛ مصدق ملک

اسلام آباد (ناصر چشتی )فاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ ایسی باتیں کیں جو نہیں کرنی چاہیے تھیں ، دہشت گردی سے پورا ملک متاثر ہورہاہے، آپریشن کی بات کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے ، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اگر آپریشن نہیں کرنا تو بتائیں آپ نے کیا کرنا ہے؟ اس پر بھی خاموشی ہے، آ پریشن بھی نہیں کرنا، کچھ اور بھی نہیں کرنا، یہ نہیں ہوسکتا، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا، گورنر راج امن و امان کی وجہ سے لگانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے شہادتیں ہورہی تھیں، سب سے زیادہ شہادتیں خیبر پختونخوا میں ہوئیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھانےمیں ناکام رہی۔
اہم خبریں سے مزید