لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں طلبہ کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے لئے نئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور ذہنی مشکلات کی بروقت نشاندہی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام ’’کمپاس 360‘‘ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ طلبہ اور ملازمین کو ذہنی دباؤ سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے "ہمراہ" مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ذہنی مرکز کے ساتھ فیملی میڈیسن کلینک اور ڈینٹل کلینک کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر کی ذہنی صحت کی آگاہی کیلئے طلبہ کے پروگرام "مائنڈ میلہ 2026" میں خصوصی شرکت کی۔ مائنڈ میلہ میں طلبہ کی جانب سے ذہنی صحت بہتر بنانے کے حوالے سے 40 کے قریب سٹالز لگائے گئے ۔ کمپاس 360‘‘ کے ذریعے طلبہ کو آن لائن کونسلنگ، رہنمائی اور دیگر معاون سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی تقرب میں ڈاکٹر نور الزماں رفیق، پروفیسر موودت حسین رانا، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر شعیب نبی کی شرکت ہوئی۔ پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر جودت سلیم، پروفیسر عائشہ ہمایوں اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) فیصل لک بھی اس موقع پر موجود تھے۔